سیرت العلمین کا نفرنس
سکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں سیرت العلمین کا نفرنس کا انقعاد کیا گیا.
تقریب میں وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزادر خان نے خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈ یشن سمیت مختلف اداروں نے کا نفرنس کے شرکاء کی آگاہی کے لیے سٹالز لگائے اور شرکاء میں تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے لٹریچر تقسیم کیا۔پیف کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد نعیم نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور پیف کے سٹال کا دورہ کیا جبکہ ڈپٹی ایم ڈی (سپورٹ سروسز) سید ساجد ترمذی بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے خوب صورت سٹال کے انعقاد پر کمیو نیکشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا اور کانفرنس کے شراکاء سے با ت چیت بھی کی۔
اس موقع پر سیکرٹری سکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سہیل شہزاد نے بھی پیف کے سٹال کا دورہ کیا جبکہ سٹال پر موجود پیف افسران نے انکو پیف کے مختلف تعلیمی پروگرام کے بارے میں آگاہی دی۔سہیل شہزاد نے پیف پروگرامز میں اپنی بھر پور دلچسپی کا اظہار کر تے ہوئے پیف کے نظام تعلیم کی تعریف کی اور پیف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پیف سٹال کا وزٹ کرنے والے خاص وعام تمام شرکاء کو نہ صرف پیف کے تمام پروگرامز کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی بلکہ پیف کے مختلف تعلیمی منصوبوں اور تعلیمی میدان میں پیف کی خدمات پر لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔
07 Dec 2020
Views: 131