برطانوی ادارہ آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کی ٹیم کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کادورہ
لاہور،23اگست:۔۔۔ڈیفڈکے تعاون کردہپنجاب ایجوکیشن سپورٹ پروگراممنصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی ادارہ آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کی ٹیم نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ کیا ۔اس ٹیم میں سٹیفن جونز بطور ٹیم لیڈراورڈاکٹر فیصل باری بطور ڈپٹی ٹیم لیڈرکے ساتھ ایمل اسلم اور تانیہ لون بطورٹیم ممبران موجود تھے۔آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے دورے کا مقصد پیف کے مفت تعلیم کے منصوبوں کے ذریعے کیے گئے اقدامات اور مالیاتی امور کے بارے آگاہی حاصل کرنا ہے۔اس کے ساتھ یہ ٹیم مفت تعلیم کے پیف پروگراموں کے پارٹنر سکولوں کا وزٹ بھی کرے گی۔
پنجاب ا یجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹرطارق محمود نے آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کی ٹیم کو ملاقات کے دوران بتایاکہ ہمارے بچوں کے سکولوں میں داخلہ کے ہدف حاصل ہو رہے ہیں۔ اب ہمار ا آئندہ سال 2017-18تک 28لاکھ بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر ہے جسے ہم انشاء اللہ مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رہنمائی کی غرض سے ملکی و غیر ملکی سرکاری اور نجی ادار ے پیف کے مفت تعلیم کے منصوبوں کامشاہدہ کر رہے ہیں۔حکومت پنجاب نے ہمارے پروگراموں کی بہترین کارکرد گی کی وجہ سے سرکاری سکول پیف کو تفویض کیے ہیں ۔
ایم ڈی طارق محمود نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیمی منصوبوں کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی اور ٹیم کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرنے والے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے بارے اعدادوشمار اور معلومات دیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فاؤنڈیشن پارٹنر سکولوں کو فی طالبعلم550روپے ماہانہ پرائمری لیول،600روپے برائے مڈل لیول تک اور 900روپے ماہانہ سیکنڈری لیول تک فیس برائے آرٹس مضامین جبکہ سائنس مضامین کے لیے 1100روپے ادا کرتی ہے۔
25 Aug 2017
Views: 1250