پیف ہیڈ افس لاہور میں افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام۔ 31 دسمبر۔
31 دسمبر۔
پیف ہیڈ آفس لاہور میں میڈیم عظمیٰ سعید (ایڈیشنل ڈائریکٹرلاء) اور رضوان نذیر (ایڈیشنل ڈائریکٹر ا ایڈمن) کے اعزاز میں خوبصورت الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈی پیف اسد نعیم، ڈی ایم ڈی (سپورٹ سروسز) سید ساجد ترمذی، ڈی ایم ڈی (آپریشنز) شاہد اسماعیل مرزا سمیت تمام پروگرام ڈایریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف نے میڈم عظمیٰ سعید کی گیارہ سالہ پیف میں خدمات پران کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ میڈم عظمیٰ سعید اوررضوان نذیر صاحب کو انکی بہتریں کارگردگی پر شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔
الوداعی تقریب میں تمام پروگرام ڈائریکٹرز نے میڈم عظمیٰ سعید اوررضوان نذیر صاحب کی پیف میں خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور انکے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ افسران نے ماضی میں بیتے لمحات کو یاد کرتے ہوئے میڈم عظمیٰ سعید کی قابلیت اور جرات کو بھی نمایاں انداز میں پیش کیا۔ تقریب کے دوران میڈم عظمیٰ سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پیف میں گیارہ سالہ دورانکی زندگی کا بہت خوبصورت دور تھا جس مین انہوں نے پیف کے لیے دل لگا کر کام کیا جبکہ دوسری طرف پیف کے تمام لوگوں نے بھی انکو بہت عزت دی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی ٹیم کی بھی بہت تعریف کی اور انکے لیے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان نذیر نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت کم وقت پیف میں کام کیا اور انکے لیے یہ غیر متوقع تھا کہ انکو اتنے خوبصورت طریقے سے الوداع کیا جایگا۔
انہوں نے کہا کہ بہت تھوڑے سے عرصے میں انکا پیف کے ساتھ بہت اچھا تجربہ رہااور انہوں نے تمام افسران کو منظم انداز میں کام کرتے ہوئے پایا۔ انہوں نے ایم ڈی پیف اسد نعیم کا اپنی عزت افزائی پر خاص شکریہ بھی ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر ایم ڈی پیف اسد نعیم نے میڈم عظمیٰ سعید اور رضوان نذیر کو اعزازی شیلڈ کے ساتھ ساتھ پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیئے۔
21 Jan 2021
Views: 55