Federal Secretary Education Dr. Sajid Yoosufani Visit at PEF HEad Office.
وفاقی سیکرٹری ایجو کیشن ڈائریکٹر ساجد یوسفانی کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس کا دورہ۔
ایجوکیشن سیکٹر میں چلنے والے دنیا کے سب سے بڑے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ماڈل کے بارے بریفینگ دی گئی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس لاہور میں وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے ہفتہ کے روز دورہ کیا۔جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شمیم آصف نے انکا استقبال کیا اور تمام پروگرام ڈائریکٹر ز سے ملوایا۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف شمیم آصف نے انکو بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب بھر میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت26لاکھ زائد بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور ایجوکیشن سیکٹر میں چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ماڈل ہے۔جو انتہائی کم خرچ میں معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔مزید براں سیکرٹری ایجوکیشن کو پیف کے مختلف پروگرامز ایف اے ایس،ای وی ایس،،این ایس پی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کرنل عمران یعقوب(ر) اور تمام پروگرامزڈائریکٹرز نے بھی معاملات پر روشنی ڈالی۔جبکہ ڈائریکٹر اے ڈی یو کرنل ہمایوں ستار(ر) نے پنجاب بھر میں ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی سیکر یسی اور کیو اے ٹی کے ذریعے معیار تعلیم کے پرکھنے کے حوالے سے سے تفصیلی آگاہی دی۔ وفاقی سیکر ٹری ایجوکیشن نے پیف کی تعلیم کے لیے کو ششوں کو سراہا اور آوٹ آف سکول چلڈرن کو سکول میں لانے اور پنجاب کی خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے کے پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام پروگرامز کی تعریف کی۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شمیم آصف نے وفاقی سیکرٹری ایجو کیشن ڈائریکٹر ساجد یوسفانی کو عزازی شلیڈ بھی پیش کیاور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کرنل عمران یعقوب(ر)نے پھولوں کا گل دستہ اور پیف کا انفارپیشن پیک بھی پیش کیا۔
22 Jan 2020
Views: 440