پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس لاہور میں ڈرائیور محفوظ احمد کی ریٹائر منٹ پر خوبصورت تقریب کا انعقاد
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس لاہور میں ڈرائیور محفوظ احمد کی ریٹائر منٹ پر خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئر مین پیف واثق قیوم عباسی، بورڈ ممبر پرو فیسر خالد حمید شیخ،منیجنگ ڈائریکٹر پیف کرنل عمران یعقوب(ر) اور تمام پروگرامز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب میں محفوظ احمد کی پیف میں 35 سالہ خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی آگے کی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیااور چیئر مین پیف واثق قیوم عباسی نے محفوظ احمد کو اعزازی شلیڈ پیش کی۔جبکہ ایم ڈی پیف کرنل عمران یعقوب(ر)اور بورڈ ممبر خالد حمید شیخ نے بھی تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ تقریب میں محفوظ احمد کے بھائی مقصود احمد اور دو بیٹوں نے بھی شرکت کی۔
22 Jan 2020
Views: 402