One Day Fire Fighting Training session for PEF employees at PEF Head office Lahore
پنجاب ایجوکیشن فاؤ نڈیشن کے ملازمین کو آگ بجھانے کے حوالے سے تربیت کا انعقاد۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ نے سول ڈیفنس کے تعاون سے ہیڈ آفس لاہور میں ایک روزہ فائیر فائیٹنگ تربیت کا انعقاد کیا۔ اس تربیتی پروگرام میں تعینات سکیورٹی گارڈز اور دیگر عملہ کو آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کے تکنیکی پہلوؤ ں سے آگا ہ کیا گیا۔ تربیت میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے 100 کے قریب ملازمین نے بھی حصہ لیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ تربیت میں حصہ لینے والے تمام ملازمین کو آگ سے بچاؤ کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی گئیں اورFire Extinguisher کے استعمال بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ اس سرگرمی کا مقصد ہنگامی حالات میں آگ بھڑکنے کی صورت میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔
20 Aug 2020
Views: 265