پیف بورڈ آف ڈائر یکٹرز کی اکہتر ویں میٹنگ کا دوسرا روز۔ انتظامی امور سمیت مختلف معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صرف 650روپے فی بچہ کے حساب سے مستحق طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ چیئر مین پیف واثق قیوم عباسی۔
15جنوری لاہور۔(ترجمان پیف) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی اکہتر ویں (71ویں) بورڈ آف ڈائر یکٹرز کی میٹنگ کے دوسرے روزمختلف پروگرامز سمیت انتظامی، مالی اور آپر یشنل امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔ میٹنگ کی سر براہی چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی نے کی۔ جبکہ پیف کے منیجنگ ڈائریکٹر شمیم آصف سمیت بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے تمام ممبران جن میں ایم پی اے سبرینہ جاوید، ڈاکٹر خالد حمید شیخ،ڈاکٹر عبدالرؤف شکوری، فوزیہ وقار، ڈاکٹر منور ایس مرزا، ڈاکٹر طاہر اندرابی اور گورنمنٹ آف پنجاب کے مختلف ادروں کے سیکر ٹریز نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایک بہت ہی خوب صورت ماڈل کے تحت چل رہا ہے جس میں پرائیوٹ سیکٹربھی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔یہ اس ماڈل کی خوب صورتی ہے کہ صرف 650روپے فی بچہ کے حساب سے گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے مستحق طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ باقی سرکاری سکولوں میں ایک بچہ پر 1750 روپے سے زیادہ ماہانہ خرچہ آتا ہے۔ میٹنگ کے اختتامی سیشن میں مختلف معاملات پر بورڈ ممبرز نے فیصلہ سازی سے پہلے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا اور مختلف کمیٹیز کے حوالے سے بھی تبدیلیاں کی گئیں۔آخر میں چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی نے تمام بورڈ ممبران کو میٹینگ کے لیے قیمتی وقت نکالنے پر شکریہ ادا کیا۔
22 Jan 2020
Views: 494