پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدردفترمیں9رکنی نائیجیرین وفدکادورہ۔پیف ترجمان
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدردفترمیں9رکنی نائیجیرین وفدکادورہ۔پیف ترجمان
لاہور21مارچ۔۔۔9رکنی نائیجیرین وفد نےChristiana Ogbede کی سربراہی میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفترکادورہ کیا۔ دورے کامقصدپیف کی تعلیمی اصلاحات کے بارے راہنمائی حاصل کرناتھی۔ دورے کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب میں ڈی ایم ڈی(DMD-SS)/سی ای او(CEO )پیما (PIEMA )کرنل (ر)عمران یعقوب نے نائیجیرین وفد کو پیف اور پیما (PIEMA)کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ عمران یعقوب نے کہاکہ معیاری تعلیم تمام بچوں کابنیادی حق ہے۔ہمارامانیٹرنگ کا نظام بہترین نظاموں میں سے ایک ہے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے پاس تقریباً 26 لاکھ اسٹوڈنٹ کاریکارڈموجودہے جو ہمارے لیے باعث فخرہے۔میٹنگ کے شرکاء کوپیف اور پیما (PIEMA )کے قیام ،اس کے اغراض ومقاصداورتعلیمی شعبہ میں اسکی کارکردگی سے آگاہ کیاگیا۔علاوہ ازیں پیف کے تمام شعبہ جات کے سربراہان نے پیف کے مختلف پروگرامز(NSP,EVS,FAS,M&E,ADU,IT )کے بارے بریفنگ دی اور انکی موجودہ کارکردگی پرروشنی ڈالی۔مزیدبراں نائیجیرین وفدنے پیف اور پیما (PIEMA ) کی تعلیمی شعبہ میں کارکردگی کی تعریف کی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو سراہا۔
09 May 2019
Views: 921