Events Details

Events Details

منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید کا قصور میں پارٹنر سکول کا دورہ۔

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) شاہد فرید نے ایف اے ایس پروگرام سے منسلک پاک سیرت ماڈل ہائی سکول، اتھیل پور، قصور کا دورہ کیا اور سکول کے تدریسی اور انتظامی معاملات کا بغور جائزہ لیا۔۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف نے طلباء وطالبات اور طلباء کے والدین سے ملاقات بھی کی۔ سکول انتظامیہ اور طلباء کے والدین نے ایم ڈی پیف کی سکول آمد اور تدریسی نظام میں انکی بھر پور دلچسپی پر اںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیف متوسط طبقات کے لیے ایک شمع کی مانند کام کر رہا ہئے جس کے سائے تلے مستحق بچے مفت اور معیاری تعلیم حا صل کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایم ڈی پیف سے درخواست کی کہ پیف کے دائرہ کا ر کو مزید بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعلیم سے محروم کثیربچوں کو پیف کے تحت تعلیم فراہم کی جا سکے۔
ایم ڈی پیف نے طلباء کے والدین کی تعلیمی نظام میں دلچسپی لینے پر خوشی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ پیف مزید بہتر انداز میں مستحق طبقات کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Views: 22