Events Details

Events Details

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن،ملک شعیب اعوان نے آج چولستان موبائل سکول، بڈھے والا میں زیرِ تعلیم بچوں میں مفت سٹیشنری تقسیم کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن،ملک شعیب اعوان نے آج چولستان موبائل سکول، بڈھے والا میں زیرِ تعلیم بچوں میں مفت سٹیشنری تقسیم کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پیف نے 3297 بچوں میں 29,673 کاپیاں، 6,594 ڈرائنگ بکس، 3,297 سکول بیگز، 79,128 پینسلیں، 19,782 شارپنرز، 19,782 ربڑ، 6,594 سکیلز، 3,297 بارہ کلر پینسل سیٹس اور 3,297 سلیٹیں مفت تقسیم کیں۔ چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان نے بچوں سے ملاقات کی، اُن کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق پنجاب کے ہر بچے تک معیاری تعلیم کی سہولت پہنچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر اساتذہ، مقامی افراد اور بچوں نے چیئرمین پیف کی تعلیمی خدمات، بہترین پالیسیوں اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

Views: 0