Events Details

Events Details

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق شدہ اقبال ایلیمنٹری پبلک سکول میں میٹرک ٹیک لیب کا افتتاح کر دیا۔

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق شدہ اقبال ایلیمنٹری پبلک سکول میں میٹرک ٹیک لیب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشن ثمینہ نواز بھی موجود تھیں، جنہوں نے چیئرمین پیف کو فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ معیاری تعلیم کی فراہمی اور عملی مہارتوں کے فروغ کے لیے پیف پارٹنر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ میٹرک ٹیک لیب کے قیام سے طلبہ کو سائنسی اور تکنیکی میدان میں جدید سہولیات میسر آئیں گی، جو انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے قابل بنائیں گی۔

Views: 0