Events Details

Events Details

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی تعلیم دوست کاوشوں کے ثمرات نمایاں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی، جو صوبہ پنجاب میں فروغِ تعلیم کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ صرف 2 سالوں میں پیف کے تحت زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد 23 لاکھ سے بڑھ کر 40 لاکھ تک پہنچ گئی، جو وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی وژن، معیاری تعلیم کے فروغ اور خصوصی توجہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس اہم کامیابی کے موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پیف آفس میں ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا اور اس کامیابی کو تعلیم کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

Views: 0