Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اساتذہ کرام کے لیے تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اساتذہ کرام کے لیے تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد اساتذہ کی گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور تعلیم کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہنا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اساتذہ کی انتھک محنت، لگن اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قوم کے اصل معمار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا کردار صرف علم کی ترسیل تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی بھی ان کی اہم ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ میں دیانت داری، نظم و ضبط، احترام اور ذمہ داری جیسے اعلیٰ اوصاف پیدا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں تاکہ ایک باکردار اور ذمہ دار نسل تشکیل دی جا سکے۔ ملک شعیب اعوان نے پارٹنر سکولوں اور ان کی انتظامیہ کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ بچوں تک تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

Views: 0