Events Details
نواز شریف سکول آف ایمیننس سیالکوٹ گرلز کیمپس کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے جدید اور معیاری تعلیم کے وژن کے تحت نواز شریف سکول آف ایمیننس سیالکوٹ گرلز کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے سکول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات سے ملاقات کی اور ان کے تعلیمی جذبے، دلچسپی اور اعتماد کو سراہا۔ ایم ڈی پیف نے روبوٹکس لیب، کمپیوٹر لیب، سائنس لیب اور ECCE کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور طلبہ کے لیے دستیاب جدید تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف نے کہا کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا وژن ہے، جسے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے عملی جامہ پہنایا ہے۔ یہ سکولز پنجاب کے بچوں کو جدید، معیاری اور مستقبل سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔
Views: 0

