Events Details
نواز شریف سکول آف ایمیننس کے پارٹنرز کے مسائل کے حل کے لیے اہم اجلاس
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت نواز شریف سکول آف ایمیننس کے پارٹنرز کو درپیش مسائل کے حل اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کی، جس میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان، ایم ڈی پیف شاہد فرید اور ڈاکٹر شکیل احمد بھٹی، مشیرِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں نواز شریف سکول آف ایمیننس کے پارٹنرز کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر معیاری تعلیم کے فروغ، تعلیمی سہولیات میں بہتری اور پارٹنرز کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
Views: 0

