Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی کے چھٹے اجلاس کا انعقاد

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس لاہور میں ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ اجلاس کی صدارت گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی نے کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف تحقیقی موضوعات پر تفویض کردہ مطالعات اور تحقیقی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جامع جائزہ لینا اور ان کی جانچ پڑتال کرنا تھا۔ اس موقع پر متعلقہ تحقیقی مطالعات کی پیش رفت، نتائج اور تعلیمی شعبے میں ان کی افادیت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اظہر، ڈاکٹر خضر، ڈاکٹر انتظار احمد بٹ، ڈاکٹر عبد القیوم اور مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے دیگر نامزد اراکین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز)، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) اور ڈائریکٹر نیو سکولز پروگرام (NSP) سمیت پی ای ایف کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Views: 0